[]
حیدرآباد: تلنگانہ پٹرول پمپس اسوسی ایشن کے صدر امریندر ریڈی نے کہا ہے کہ 3 جنوری یعنی کل چہارشنبہ سے پٹرول کی سپلائی معمول کے مطابق جاری رہے گی اور صارفین پریشان نہ ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ اس لیے پیدا ہوا کیونکہ ٹرک ڈرائیورس نے کوئی پیشگی اطلاع دیے بغیر ہڑتال کی۔انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی کہیں بھی قلت نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر آنے والی خبروں پر یقین نہ کریں۔ امریندر ریڈی نے انکشاف کیا کہ
کچھ لوگ مصنوعی طور پر پٹرول کی قلت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔