تبلیغی جماعت کے سہ روزہ اجتماع کے لئے حکومت کی جانب سے رقم جاری کرنے کا معاملہ تلنگانہ ہائی کورٹ پہنچ گیا

[]

حیدرآباد _ 1 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ ہائی کورٹ میں تبلیغی جماعت کے سہ روزہ اجتماع کے لئے کانگریس حکومت کی جانب سے ڈھائی کروڑ روپے کی اجرائی کے خلاف ایک رٹ پٹیشن داخل ہوئی ہے گدوال سے تعلق رکھنے والے افسر پاشاہ جو تلنگانہ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر بتائے گئے ہیں نے ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن داخل کرتے ہوئے  6 سے 8 جنوری کو وقارآباد ضلع کے پرگی میں منعقدہ تبلیغی جماعت کے اجتماع کے انتظامات کے لئے جاری کردہ رقم سے متعلق سرکاری احکامات ( جی او ) کو کالعدم کرنے کی عدالت سے درخواست کی۔ بتایا جاتا ہے کہ منگل کو اس درخواست پر سماعت ہونے والی ہے

 

واضح رہے کہ چند دن قبل بی جے پی کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کی ترجمان رچناریڈی نے تبلیغی جماعت کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والی جماعت ہے اور اس نے ہی سال 2020 میں دہلی میں کورونا وائرس کی وبا کو ملک میں پھیلایا تھا انہوں نے کہا کہ سعودی عرب جہاں سے اسلام شروع ہوا اس ملک میں تبلیغی جماعت پر پابندی ہے

 

ایسی جماعت کو ریونت ریڈی حکومت نے اجتماع کے انعقاد کے لئے فنڈز جاری کئے ہیں جو وقارآباد ضلع کے پرگی میں آیندہ ماہ جنوری 6 سے 8 تک منعقد ہونے والا ہے رچناریڈی نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فوری طور پر تبلیغی جماعت کو جاری کردہ فنڈ واپس لے لیں

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *