سنجے راوت کے ریمارک پر رام مندر کے صدر پجاری کی تنقید

[]

ایودھیا(یوپی): رام جنم بھومی مندر کے صدر پجاری آچاریہ ستیندر داس نے کہا ہے کہ دعوت نامے صرف انہیں بھیجے گئے ہیں جو بھگوان رام کے بھکت ہیں۔

وہ شیوسینا یو بی ٹی صدر اُدھو ٹھاکرے کے اس ریمارک پر ردعمل ظاہرکررہے تھے کہ انہیں رام مندر کی افتتاحی تقریب (22 جنوری) میں شرکت کے لئے دعوت نامہ ابھی تک نہیں ملا۔ آچاریہ نے کہا کہ دعوت نامے صرف رام بھکتوں کو بھیجے گئے ہیں۔

یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ بی جے پی بھگوان رام کے نام پر (الیکشن) لڑرہی ہے۔ ہمارے وزیراعظم کی ہر جگہ عزت ہے۔ یہ سیاست نہیں‘ بھکتی ہے۔

آچاریہ ستیندر داس نے شیوسینا یو بی ٹی قائد سنجے راوت کے اس ریمارک پر بھی تنقید کی ہے کہ اب بی جے پی کے لئے صرف بھگوان رام کو انتخابی امیدوار بنانے کا اعلان کرنا باقی رہ گیا ہے۔

سنجے راوت ناقابل بیان تکلیف میں مبتلا ہیں۔ یہ (شیوسینا والے) وہ لوگ ہیں جو بھگوان رام کے نام پر الیکشن لڑا کرتے تھے۔ بھگوان رام کو ماننے والے آج برسراقتدار ہیں۔ سنجے راوت کیا بک رہے ہیں؟ وہ بھگوان رام کا اپمان (توہین) کررہے ہیں۔

سنجے راوت نے اتوار کے دن کہا تھا کہ بی جے پی لوک سبھا الیکشن سے قبل بھگوان رام کے نام پر ووٹ مانگے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ پی ایم او(وزیراعظم کے دفتر) اور حکومت کو اپنا نظام ایودھیا منتقل کردینا چاہئے۔ بی جے پی والے رام کے نام پر ووٹ مانگیں گے کیونکہ انہوں نے اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا ہے۔

شیوسینکوں نے رام مندر تحریک میں اپنا خون پسینہ بہایا تھا۔ ہم سب سے بڑے رام بھکت ہیں اور ہماری پارٹی نے رام مندر کے لئے بہت کچھ قربان کیا۔ بی جے پی والوں نے ہمارے ملک کو 5ہزار سال پیچھے دھکیل دیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *