جموں و کشمیر سے تمل ناڈو تک نئے سال کا شاندار استقبال، دہلی اور ممبئی میں ریستوراں بھرے رہے

[]

راہل گاندھی نے اپنے پیغام میں  لکھا کہ نیا سال آپ سب کی زندگیوں میں خوشیاں اور خوشحالی لائے اور ہندوستان میں انصاف اور محبت کا پیغام لائے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

user

کل یعنی 31دسمبر کی رات لوگوں نے آتش بازی کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا۔ ملک کے مختلف شہروں میں لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔ دہلی سے ممبئی تک ریستوران، ہوٹل اور بارز لوگوں سے کھچا کھچ بھرے نظر آئے۔ بڑے شہروں میں سڑکوں پر بھیڑ کو کنٹرول کرنے اور ہنگامہ کرنے والے شرابی لوگوں سے نمٹنے کے لیے پولیس کو سڑکوں پر دیکھا گیا۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی  بھی کیسے پیچھے رہتے انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X  پر ایک پوسٹ لکھ کر نئے سال کی مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا کہ نیا سال آپ سب کی زندگیوں میں خوشیاں اور خوشحالی لائے اور ہندوستان میں انصاف اور محبت کا پیغام لائے۔

نئے سال کے موقع پر ملک بھر سے جشن کی تصویریں سامنے آرہی ہیں۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے اجمیر کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں نئے سال کا جشن بڑے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔نئے سال کی تقریبات کے موقع پر مغربی بنگال کے بیر بھوم میں زبردست آتش بازی دیکھی گئی۔ اس موقع پر لوگ بہت خوش نظر آئے۔

موبائل پر پیغامات ، سڑکوں پر ڈانس اور ریستورانو ں میں جمع ہوکر لوگوں نے نئے سال کا استقبال کیا اور خوب جشن منایا۔دہلی کا کناٹ پیلس لوگوں سے بھرا نظر آ رہا تھا ۔ لوگوں نے اپنے گھروں میں نئے سال کا خوب جشن منایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *