اسرائیلی فوج کے حملوں میں صہیونی یرغمالی ہلاک

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ پیپلز لبریشن فرنٹ آف فلسطین کی عسکری شاخ شہید ابوعلی بریگیڈز کے مطابق تنظیم کے مجاہدین نے ایک صہیونی فوجی کو یرغمال بناکر رکھا تھا۔ صہیونی فورسز نے اپنے یرغمالی کو آزاد کرنے کے لئے آپریشن کیا تاہم آپریشن ناکام ہونے کی وجہ سے صہیونی یرغمالی ہلاک ہوگیا۔

تنظیم نے کے مطابق صہیونی فوج نے فضائی حملہ کرکے مزید کئی یرغمالیوں کو زخمی کردیا ہے۔

تنظیم کے ترجمان ابوجمال نے کہا کہ تنظیم کے مجاہدین نے صہیونی فوج کی جانب سے اپنے یرغمالیوں کی رہائی کی کوشش ناکام بنادی۔ مجاہدین نے تصادم کے بعد دشمن کے ہتھیاروں کو بھی غنیمت میں حاصل کیا ہے۔  ابوجمال نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے اب تک مجموعی طور پر صہیونی فوج کے 95 دفاعی آلات کو تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے دشمن کے یرغمالیوں کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا
 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *