غزہ میں ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لئے نتن یاہو کا نیا حربہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نے غزہ کے خلاف جنگ کئی مہینے تک جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فوج غزہ کے شمال اور جنوب اور زیرزمین سرنگوں کے خلاف آپریشن میں تیزی لائے گی۔

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حماس کے رہنماوں کو صفحہ ہستی سے مٹایا جائے گا البتہ صہیونی فورسز کو بھی اس کا تاوان ادا کرنا پڑرہا ہے۔ 

انہوں نے جنگ کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ پہلے حماس کو ختم کیا جائے گا۔ اسرائیلی فوج حماس کو غیر مسلح کرکے دم لے گی۔ ہم پر بین الاقوامی دباو ہے تاہم اپنے اہداف حاصل کرلیں گے۔

انہوں نے حزب اللہ اور ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ اور ہر جگہ ایران کے خلاف ایکشن لینے سے گریز نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے عبرانی اخبارات نے صہیونی فوج اور کابینہ کے درمیان شدید اختلافات کی خبر دی تھی۔ صہیونی فوجی حکام کے مطابق نتن یاہو کابینہ غزہ میں سیاسی اہداف حاصل کرنا چاہتی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *