مودی حکومت نے چین کے سامنے گھٹنے ٹیک دیا: کھڑگے

[]

بی جے پی نے ایک بار پھر ملک کو اپنے نقلی محب وطن ہونے کا ثبوت دیا ہے، افسوس کی بات ہے کہ اس حکومت نے چینی منصوبوں کے سامنے ہتھیار گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگےنے کہا ہے کہ چین نے سرحد پر ہندوستانی شہداء کی یادگاروں کو منہدم کردیا ہے لیکن مودی حکومت نے شہداء کی توہین پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے چین کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔

مسٹر کھڑگےنے کہا کہ یہ واقعہ افسوسناک ہے کہ مودی حکومت نے چین کے عزائم کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔ انہوں نے کہا’’ چین پر اپنی ’لال آنکھ‘ موند کر بہادر فوجیوں کی قربانی کے ہر قطرے کی توہین کی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ مادر ہند کے بہادر بیٹے اور پرم ویر چکر سے سرفراز 1962 کی ریزانگ لا جنگ کے عظیم ہیرو میجر شیطان سنگھ کے لداخ کے چشول میں واقع میموریل کو 2021 میں منہدم کیے جانے کی خبر کافی تکلیف دہ ہے ۔ چین کے ساتھ بات چیت کے بعد اب وہ ہندوستانی علاقے ،بفر زون میں آگیا ہے۔ حکومت ہند کی وزارت خارجہ کا تبصرہ اس بارے میں کچھ نہیں کہتا۔

انہوں نے سوال کیا ’’کیو مودی جی اور شی جن پنگ کے درمیان 2014 سے آج تک 20 ملاقاتوں کے بعد بھی، ہندوستان دیپسانگ پلین، پینگونگ تسو، ڈیم چوک اور گوگرا ہاٹ اسپرنگ ایریا پر مئی 2020 سے پہلے کے اپنے حصے پر جمود کو برقرار رکھنے میں مودی حکومت ناکام رہی ہے؟ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ گلوان میں فوج کے 20 جوانوں کی جانوں کی قربانی کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے چین کو کلین چٹ دے دی۔

مسٹر کھڑگےنے کہا ’’میجر شیطان سنگھ کی قیادت میں 13 کماون کی کمپنی سی کے ذریعہ ریزانگ لا کی حفاظت کے لیے 113 بہادر سپاہیوں کی عظیم قربانی ملک کا فخر ہے۔ ان کی یادگار کو منہدم کرکے بی جے پی نے ایک بار پھر ملک کو اپنے نقلی محب وطن ہونے کا ثبوت دیا ہے، افسوس کی بات ہے کہ اس حکومت نے چینی منصوبوں کے سامنے ہتھیار گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *