[]
حیدرآباد _ تلنگانہ کی سابق ڈی ایس پی نلینی نے ہفتہ کو سکریٹریٹ میں چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ چیف منسٹر نے پولیس افسران کے ساتھ گزشتہ ہفتہ جائزہ اجلاس میں سوال کیا تھا کہ تلنگانہ کے حصول کے لئے ڈی ایس پی ملازمت کی قربانی دینے والی نلینی کو ملازمت واپس دینے میں کوئی رکاوٹیں ہیں؟۔ اگر نلینی کو دوبارہ ڈی ایس پی کی نوکری دینے قانون اجازت نہیں دیتا ہے تو اسی درجہ کی دوسری نوکری دینے کے بارے میں سوچنے کا مشورہ دیا تھا ۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں سے یہ بھی کہا تھا کہ اگر ضروری ہو تو نلینی کو ان سے ملنے کا موقع دیں۔ اس تناظر میں، نلینی نے ہفتہ کو سکریٹریٹ میں چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔