[]
قابل ذکر ہے کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو جمعہ کو پارٹی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں جنتا دل کا صدر منتخب کیا گیا۔ اس میٹنگ میں اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے اور مردم شماری کے مطالبے کی قیادت کرنے میں ان کے کردار کو سراہا گیا۔
جے ڈی (یو) کے سینئر لیڈر اور چیف ترجمان کے سی تیاگی نے کہا کہ راجیو رنجن سنگھ عرف لالن سنگھ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور نتیش کمار کو صدر بنانے کی تجویز پیش کی، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔