[]
نئی دہلی: بی جے پی قائد و فلم اداکارہ جیہ پردا کو اتر پردیش کی پولیس تلاش کر رہی ہے۔ سال 2019 کے انتخابات کے وقت انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے دو مقدمات میں وہ ملزم ہے۔
سماعت کے لیے متعدد مرتبہ حاضر عدالت نہ ہونے پر جج نے ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا ہے۔عدالت نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ 10 جنوری سے قبل جیہ پردا کو حاضر عدالت کریں۔ عدالت کے احکامات پر رام پور کے ایس پی نے انہیں
تلاش کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ان ٹیموں کو بھی فلم اداکارہ کا پتہ نہیں چل سکا۔