[]
نئی دہلی/ناگپور: کانگریس نے اپنے قیام کے 138 سال مکمل ہونے پر لوگوں سے ‘ملک کے لیے چندہ’ دینے کی مہم شروع کی ہے اور اس موقع پر ہر کرسی کی پشت پر بار کوڈ کا اسٹیکر لگا دیا گیا ہے۔
ناگپور میں منعقد ہونے والی ریلی میں نصب کیا گیا ہے تاکہ کارکن آسانی سے چندہ دے سکیں۔کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی پہلے ہی ‘قوم کے لیے عطیہ مہم کا آغاز کر چکے ہیں جس کے تحت عطیہ دہندگان سے پارٹی کو 138 روپے، 1338 روپے، 13800 روپے اور اسی طرح کی رقم دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
کانگریس کے یوم تاسیس پر ناگپور میں منعقد ہونے والی ریلی میں کرسیوں پر کیو آر کوڈ لگائے گئے ہیں تاکہ کارکنوں کو عطیہ دینے میں آسانی ہو۔ پارٹی کے خزانچی اجے ماکن نے کہا، “کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقد کی جانے والی ناگپور ریلی میں، ہر کرسی کی پشت پر بار کوڈ کا اسٹیکر ہوگا۔
اسے اسکین کرکے، آپ کانگریس کو 138، 1380، 13800، 138000 یا اس سے بھی زیادہ عطیہ کرسکتے ہیں۔پارٹی نے اپنے آفیشل ‘X’ ہینڈل پر بھی پوسٹ کیا، “آگے آئیں، ایک خوش اور خوشحال ہندوستان کی تعمیر کے لیے اپنا فرض ادا کریں۔ ہاتھ جوڑ کر کانگریس کو مضبوط کریں۔
کانگریس جتنی مضبوط ہوگی، اتنی ہی بھرپور طریقے سے آپ کے حقوق کے لیے لڑے گی۔ ملک کی فلاح و بہبود میں اپنا حصہ ڈالیں۔”پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہ بھی کہا، “تحریک آزادی کے دوران، مہاتما گاندھی نے کانگریس کی سرگرمیوں کو چلانے کے لیے ‘تلک سوراج فنڈ’ شروع کیا تھا۔
اس کا مقصد تحریک عدم تعاون کے لیے چندہ اکٹھا کرنا تھا تاکہ ‘سوراج’ قائم ہو سکے۔ آج، تقریباً 100 سال بعد، کانگریس نے جمہوریت کو بچانے، چند ارب پتیوں کے لیے کام کرنے والی آمرانہ حکومت کے خلاف ایک مضبوط اپوزیشن بنانے اور آئین کو بچانے کے لیے ‘ملک کیلئے چندہ’ مہم کا آغاز کیا ہے۔