[]
حیدرآباد: بی جے پی رکن اسمبلی گوشہ محل ٹی راجہ سنگھ نے آج سے تلنگانہ میں شروع ہوئے پرجا پالانا پروگرام کے انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
آج گوشہ محل اسمبلی حلقہ کے منگل ہاٹ ڈیویژن میں پرجا پالانا کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے اس پروگرام کے لئے کئے گئے انتظامات پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وارڈ آفس میں عوام کو درخواست فامس حاصل کرنے میں بے شمار تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
عوام کو وارڈ آفس میں درخواست فامس دئیے بغیر باہر سے زیراکس سنٹرس سے خریدنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔ ہر درخواست فام کیلئے رقومات طلب کی جارہی ہیں۔
غریب عوام کو فامس خریدنے کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے عوام کو وافر مقدار میں فامس فراہم کرنے اور ان اسکیمس سے استفادہ کیلئے عائد شرائط میں نرمی لانے کی اپیل کی۔