[]
کریم نگر _ تلنگانہ کے سرسلہ ضلع کے ویملواڑہ ٹاون میں ایک شخص آر ٹی سی بس میں سیٹ نہ ملنے پر بطور احتجاج بس کے نیچے لیٹ گیا۔ اور بس کو کافی دیر تک آگے بڑھنے نہیں دیا۔
تلنگانہ میں کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد خواتین کو آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے باعث بسوں میں خواتین کی کافی تعداد سفر کررہی ہے اور مردوں کو بس میں بیٹھنے کے لئے سیٹ نہیں مل رہے ہیں آج اسی طرح کے ایک واقعہ میں سیٹ نہ ملنے پر ایک شخص بس کے سامنے لیٹ گیا اور احتجاج کیا۔ بعد میں چند خواتین نے اسے اپنی سیٹ کا پیشکش کیا۔ جس کے بعد اس شخص نے احتجاج ختم کردیا۔
వేములవాడ – బస్సులో సీటు లేదని బస్సు కింద అడ్డంగా పడుకున్న ప్రయాణికుడు. pic.twitter.com/qNk9qWicfv
— Telugu Scribe (@TeluguScribe) December 28, 2023