نانڈیر میں اسکول ٹیچر پر غیر اخلاقی سلوک کا الزام

[]

ناندیڑ: حکومت کی جانب سے بنائی گئی نئی تعلیمی پالیسی میں صاف طورپر کہا گیاہے کہ بچوں کو اسکول میں کوئی ایسی سزا نہ دی جائے جس سے انہیں تکلیف اٹھانی پڑے۔

اس کے باوجود ناندیڑ شہر کے الرحمت اینگلو اردو اسکول دیگلور ناکہ کی 2 طالبات کے ساتھ غیر اخلاقی سلوک کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔

متاثرہ طالبات نے میڈیا سے اپنے ساتھ پیش آئے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں مقرر کیا گیا یونیفارم نہیں پہن کر آنے پر اسکول کے اساتذہ نے انہیں دیڑ سو اٹھ بیٹھ کروایا۔

اپنے ساتھ پیش آئے اس غیر منصفانہ برتاؤ کے خلاف لڑکیوں نے والدین سے شکایت کی اورا نہیں اسکول چل کر متعلقہ ٹیچر سے باز برس کرنے کو کہا۔

طالبات کے والد سید سعید نے اپنے بچیوں کے ساتھ پیش آئے واقعہ پر شکایت کرنے پہنچے تو اُن کے ساتھ بھی صحیح طریقہ سے بات نہیں کی گئی اور ٹیچر کے اقدام کوصحیح بتایا۔

سید سعید نے کہا کہ وہ اس معاملہ میں خاموش نہیں بیٹھیں گے اگر انہیں انصاف نہیں ملا تو وہ محکمہ تعلیم میں شکایت کریں گے اور ضرورت پڑنے تو پولیس میں بھی رجوع ہوں گے تاکہ اس طرح کی حرکت اسکول کے دیگر طلبہ کے ساتھ نہ ہو۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *