شدید دھند نے لگایا گاڑیوں کی رفتار پر بریک، یمنا ایکسپریس وے پر آپس میں ٹکرا گئیں 12 گاڑیاں

[]

راجدھانی دہلی اور این سی آر میں شدید دھند کی وجہ سے صبح کے وقت جہاں گاڑیوں کی رفتار میں کمی آ گئی۔ وہیں، گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

نئی دہلی: راجدھانی دہلی اور این سی آر میں شدید دھند کی وجہ سے صبح کے وقت جہاں گاڑیوں کی رفتار میں کمی آ گئی۔ وہیں، گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ رپورٹ کے مطابق تقریباً 12 گاڑیاں آپس میں متصادم ہوئیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کے وقت ایکسپریس وے پر دھند کی وجہ سے حد نگاہ بہت کم تھی۔ حادثے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں کے بارے میں تاحال معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ معاملہ جیور کوتوالی علاقہ کا ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق یمنا ایکسپریس وے پر جیور کوتوالی علاقے کے دیانت پور گاؤں کے قریب شدید دھند کی وجہ سے ایک پک اپ گاڑی کنٹینر سے ٹکرا گئی۔ اس کے بعد پیچھے سے آنے والی کئی گاڑیاں یکے بعد دیگرے آپس میں ٹکرا گئیں۔ اطلاع ملنے کے بعد راحت اور بچاؤ ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

تمام زخمیوں کو نقصان زدہ گاڑیوں سے نکال کر علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ حادثے کے بعد ایکسپریس وے پر طویل جام لگ گیا۔ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ تباہ شدہ گاڑیوں کو ایکسپریس وے سے ہٹا دیا گیا، جس کے بعد ٹریفک رواں دواں ہو سکی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *