[]
راہل نے کہا کہ ‘ستیہ گرہ کی سرزمین’ چمپارن سے تقریباً 1100 کلومیٹر پیدل چل کر اپنا حق مانگنے دہلی آئے ان نوجوانوں کی جدوجہد کو میڈیا کے کسی کیمرے میں جگہ نہیں ملی۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے فضائیہ کے لئے 2019 سے 2021 تک چلنے والی مستقل بھرتی کے عمل کو منسوخ کرکے اگنی ویر یوجنا لانے کے حکومت کے منصوبے کو نوجوانوں کے خوابوں پر پانی پھیرنے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی متاثرہ جدوجہد کرنے والے ان نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
راہل گاندھی نے کہا، “عارضی بھرتی دینے کے لئے لائی گئی اگنی ویر یوجنا کی آڑ میں 21-2019 تک چلے فوج اور فضائیہ کے ‘مستقل بھرتی کے عمل’ کو منسوخ کر کے حکومت نے ان گنت محنتی اور خواب دیکھنے والے نوجوانوں کی محنت پر پانی پھیر دیا۔”
انہوں نے کہا، “یہ افسوسناک ہے کہ ‘ستیہ گرہ کی سرزمین’ چمپارن سے تقریباً 1100 کلومیٹر پیدل چل کر اپنا حق مانگنے دہلی آئے ان نوجوانوں کی جدوجہد کو میڈیا کے کسی کیمرے میں جگہ نہیں ملی۔ چھوٹے چھوٹے کمروں میں رہ کر بڑے اہداف حاصل کرنے والے ان پرجوش طلباء کی حالتِ زار شاید مرکزی دھارے کے میڈیا کے ’پرائم ٹائم‘ میں جگہ نہ پائے۔
مسٹر گاندھی نے کہا، “لیکن سڑکوں سے لے کر پارلیمنٹ تک، ہم صرف ‘روزگار کی بات‘ کر رہے ہیں اور ان نوجوانوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔”
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
;