[]
ممبئی: شاہ رخ خان کی فلم ”ڈنکی“ 28 دسمبرکو کئی ممالک بشمول امریکہ‘ برطانیہ‘ فرانس‘ جنوبی کوریا اور آسٹریلیا کے نمائندوں کے لئے خاص طورپر دکھائی جائے گی۔
غیرقانونی امیگریشن ٹیکنک ”ڈنکی فلائٹ“ پر مبنی اس فلم کو راج کمار ہیرانی نے ڈائرکٹ کیا ہے۔ جمعرات کو ریلیز کے بعد سے اس کامیڈی ڈرامہ نے گلوبل باکس آفس میں 157.22کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔
تھیٹرس میں کامیابی سے چلنے کے دوران 28 دسمبر کو ممبئی میں خصوصی اسکریننگ مختلف ممالک کے قونصل خانوں کے لئے ہوگی۔
بلجیم‘ جرمنی‘ ویت نام‘ ملایشیا‘ تھائی لینڈ‘ اسپین‘ ترکی اور نیدر لینڈس کے نمائندے بھی توقع ہے کہ اسے دیکھنے آئیں گے۔
ڈنکی میں بومن ایرانی‘ تاپسی پنو‘ وکی کوشل‘ وکرم کوچر اور انیل گروور نے بھی کام کیا ہے۔ اس فلم کو ہیرانی اور گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے۔ اسے ابھیجت جوشی‘ ہیرانی اور کنیکا ڈھلون نے لکھا ہے۔