بیٹی کے عاشق کو ٹکر دے کر قتل کرنے کی کوشش۔ عادل آباد موالا کونسلر کے ساتھی گرفتار۔ کونسلر اور اسکی بیوی فرار

[]

عادل آباد: بیٹی کے عاشق کو ٹکر دے کر قتل کرنے کی ایک کونسلر نے کوشش کی۔ یہ سنسنی خیز واردات ریاست تلنگانہ کے ضلع عادل آباد مستقر میں پیش آئی ۔ پولیس کے مطابق موالا وارڈ کونسلر رگھوپتی کی بیٹی کے ساتھ مقامی نوجوان ومشی کی دوستی تھی اور ان دونوں میں محبت ہو گئی۔

 

اس بات کا علم ہونے پر کونسلر نے ومشی کو راستے سے ہٹا دینے کا منصوبہ بنایا۔ 18 دسمبر کو ومشی موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ کونسلر کے ساتھیوں نے فور وہیلر سے اس کی گاڑی کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں نوجوان گر پڑا۔ اس کے بعد گاڑی پیچھے لے کر ایک مرتبہ پھر انھوں نے ٹکر دینے کی کوشش کی تاہم بے قابو ہو کر گاڑی الکٹرک پول سے ٹکرا گئی۔ بعد ازاں وہ وہاں سے فرار ہو گئے تھے۔

 

پولیس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کر کے اس واردات میں حصہ لینے والے بعض ملزمین کو گرفتار کر لیا جبکہ کونسلر رگھوپتی اور اس کی بیوی اوروندھی فراری میں ہیں۔عادل آباد ٹاؤن ڈی ایس پی وی اومیندر آج موالا پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے صحافیوں کو تفصیلات سے واقف کروایا۔ومشی کے والد کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات کے بعد پولیس نے  32 سالہ چوہان راوی ساکن کے آر کے کالونی عادل آباد، 25 سالہ جی اشوک‌ساکن کے آر کے کالونی عادل آباد، 30سالہ شیخ دلشاد ساکن عبداللہ چوک خانہ پور عادل آباد،28سالہ وی راجو ساکن میڈی گوڈا جینتھ منڈل کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے پاس سے تقریباً 18,500 روپے نقد، 4 موبائل فون، دو موٹر سائیکلیں اور ایک کار ضبط کی گئی۔

 

اس میڈیا کانفرنس میں رورل سرکل انسپکٹر سیدہ راؤ ،سی ،سی ایس انسپکٹر سائناتھ ، سب انسپکٹر ہرش وردھن ،کے علاوہ دیگر پولیس ملازمین موجود تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *