[]
نارائن پیٹ: 23 دسمبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ ایم پی جے یونٹ کی جانب سے نارائن پیٹ ٹاؤن کے غریب مرد و خواتین میں ٹھنڈے موسم ( شدید سردی ) کی مناسبت سے گرم بلانکیٹوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے نارائن پیٹ ضلع ایس پی یوگیش گوتم نے شرکت کی۔ بعد ازاں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت مجاہد صدیقی سابق ناظم ضلع نے کی۔ جبکہ نگرانی محمد کاظم حسین صدر ایم پی جے نے کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ایس پی نے کہا کہ انسانوں کی خدمت ہی اصل خدمت ہے انہوں نے بلا لحاظ مذہب و ملت غرباء و مساکین میں بلانکیٹ تقسیم پر ایم پی جے کی ستائش کی۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے ضلع ایس پی کے علاوہ دیگر مہمانوں نے بھی خطاب کیا۔ اور مستحق افراد میں بلانکیٹ بھی تقسیم کئے۔ بعد ازاں ایم پی جی کے نئے سال کلینڈر 2024 کی رسم اجرائی انجام دی گی ۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں نارائن پیٹ ڈی ایس پی ستیہ نارائنا’ نارائن پیٹ سی آئی’ عبدالسلیم ایڈوکیٹ’ امیر الدین ایڈوکیٹ کونسلر’محمودقریشی’عبدالرحمن’ سرفراز حسین’ محمد ارشد’ الطاف’ اکمل ودیگر نے شرکت کی۔