اشون دنیا کے بہترین بولرس میں سے ایک: کمبلے

[]

بنگلورو: ڈومینیکا میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میچ میں ہندوستانی ٹیم کی جیت میں اشون نے 12 وکٹ کے ذریعہ اہم رول ادا کیا تھا۔

انہوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے ثابت کر دیا کہ ان کا شمار دنیا کے بہترین اسپنرز میں کیوں کیا جاتا ہے۔ آر اشون نے پہلے ٹسٹ میں 8ویں بار 10 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا جو انیل کمبلے کے ساتھ مشترکہ طورپر 8 ویں بار 10 وکٹیں لینے والے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

وہ ٹسٹ میں انیل کمبلے کی 35 وکٹوں سے صرف 5 وکٹ پیچھے ہیں۔ ایسے میں اشون کی اس شاندار کارکردگی کے بعد انیل کمبلے خود کو روک نہیں پائے اور اشون کی خوب تعریف کی۔

ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان انیل کمبلے نے کہاکہ اشون نے کریز کا بہترین طریقے سے استعمال کیا خاص طورپر جس طرح انہوں نے اوپنر تیج نارائن چندرپال کو آؤٹ کیا وہ قابل ستائش ہے۔

انہوں نے کہاکہ اشون بائیں ہاتھ کے بلے باز کے پاس آئے اور کریز کے باہر وائیڈ بولنگ کی۔ ایک بار بائیں ہاتھ کے بلے باز نے سوچاکہ گیند اندر آئے گی، اسی وقت اشون نے ایک شاندار گیند پھینکی جو اندرگئی اور اسے آف اسٹمپ لے گئی۔

کمبلے نے کہاکہ اشون اس وقت نہ صرف ٹیم انڈیا بلکہ دنیا کے چند بہترین بولرس میں سے ایک ہیں۔ روی چندرن اشون انیل کمبلے اور ہربھجن سنگھ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں 700 وکٹیں لینے والے تیسرے ہندوستانی بولر بن گئے ہیں۔ اشون نے اپنے کیریر میں اب تک 709 وکٹیں حاصل کی ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *