[]
حیدرآباد: حکومت نے عوام کو کو خوشخبری سنادی۔ حکومت نے زیر التواء چالانات پر رعایت دے دی ہے۔ واضح رہے کہ 2 کروڑ سے زائد چالانات زیر التوا ہیں۔ ریاستی حکومت نے ان چالانات پر رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کے فیصلہ سے موٹر سیکل سواروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ آر ٹی سی بسوں اور ٹرالیوں پر 90 فیصد، ٹووہیلر گاڑیوں پر 80 فیصد، آٹوز اور فور وہیلر پر 60 فیصد اور بھاری گاڑیوں پر 50 فیصد رعایت دے گی۔ گاڑی چلانے والے اس مہینہ کی 30 تاریخ سے اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سابقہ بی آر ایس حکومت نے فروری 2022 میں زیر التواء چالانات پر رعایت دی تھی۔ ٹواور تھری وہیلر گاڑیوں کے لیے 75 فیصد ، آر ٹی سی بسوں کیلئے 70 فیصد، ہلکی اور بھاری موٹر گاڑیوں کیلئے 50 فیصد اور پش کارٹس کے لیے 75 فیصد رعایت کا اعلان کیا تھا۔