[]
وجئے واڑہ: آندھرا پردیش کی ایک22 سالہ میڈیکل طالبہ، امریکہ میں ایک حادثہ میں جاں بحق ہوگئیں۔ شیخ ظہیرہ ناز، جوفزیوتھراپی میں ایم ایس کررہی تھیں، شکاگو میں اس وقت جاں بحق ہوگئیں جبکہ ان کی کار جس میں سفر کررہی تھیں، میں گیس لیک ہوگئی۔
وجئے واڑہ کے مضافات پرسادم پاڈو میں ان کے خاندان کے افراد کو موصولہ اطلاعات کے مطابق کار میں گیس اخراج کے سبب ڈرائیور کے ساتھ وہ بھی گاڑی میں بے ہوش ہوگئیں۔
انہیں ہاسپٹل منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے ناز کو مردہ قرار دیا۔
یہ واقعہ چہارشنبہ کے روز پیش آیا۔ ظہیر ہ ناز جنہوں نے وجئے واڑہ میں ایک کالج سے فزیو تھیراپی کی بیچلر کی ڈگری حاصل کی تھی۔ رواں برس اگست میں ایم ایس کی تکمیل کیلئے امریکہ روانہ ہوئی تھیں۔ ناز کے خاندان نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے لاش کو وطن واپس لانے میں مدد کرنے اپیل کی ہے۔