[]
حیدرآباد۔ حیدرآباد کے فیور فیور ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شنکر نے تہواروں کے سیزن کے پیش نظر عوام کو ناسک کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ شہر میں اس وقت کوویڈ کے کیسس میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے لیکن تشویش کی بات نہیں ہے۔ ڈاکٹر شنکر نے اس سلسلے میں عوام سے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری کا مشورہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ بی پی اور گردوں کے عارضہ میں مبتلا افراد کے علاوہ حاملہ خواتین اور ایسے افراد جن میں امراض سے لڑنے کی طاقت کم ہے ان کے جے این ون کوویڈ وائرس سے متاثر ہونے کا امکان زیادہ ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کل فیور ہاسپٹل میں آؤٹ پیشنٹ کے طور پر رجوع ہونے والے چار افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے وہ جے این ون سے متاثر ہے یا نہیں اس کی نشاندہی کے لیے رپورٹس گاندھی ہاسپٹل کو روانہ کردی گئی ہیں ابھی رپورٹس کے نتیجے کا انتظار ہے۔