“سخنوران ناگپور” کے زیر اہتمام عالمی مشاعرہ

[]

ریاض ۔ کے این واصف

بھلا ہو سائنسی ترقی کا کہ اب بآسانی “زوم” پر عالمی مشاعرے منعقد ہونے لگے ہیں۔ بس ایک جنبش انگشت سے مختلف ممالک میں مقیم شعراء یکجا ہوجاتے ہیں۔ پچھلے دنون ادبی تنظیم “سخنورانِ ناگپور” کے زیر اہتمام زوم پر ایک عالمی مشاعرے کا انعقاد عمل میں آیا۔

 

مشاعرے کی صدارت شکاگو (امریکہ) میں مقیم اردو کی معتبر شخصیت جناب توفیق انصاری احمد نے کی۔ – ناگپور سے معروف انشائیہ نگار، شاعر،مبصر اور ادیب جناب محمد اسد الله, لاہور (پاکستان)سے معتبر شاعر جناب محمود گیلانی اور ریاض سے انجینئر سلیم کاوش صاحب مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئے. پاکستان سے جناب کامران عثمان اور پندرہ روزہ جذ بہ پوسٹ کے مدیر اعلی جناب مسرور قریشی خصوصی ناظر کے طور پر شامل رہے۔

 

سنبھل سے استاد شاعر جناب عبد الغفار کاؔمل جنیٹوی نے بھی شرکت کی۔بیرون ملک سے جناب ڈاکٹر افضال الرحمن افسر صاحب (شکاگو)، محترمہ شبیں سیف صاحبہ، کراچی (پاکستان)، محترمہ طاہرہ ردا، شکاگو (امریکہ)، آرکیٹکٹ عبد الرحمن سلیم (شکاگو)، ڈاکٹر انجم بارہ بنکوی (بھوپال)، ڈاکٹر نفس انبالوی( انبالہ)، نوین جوشی نوا، (ممبئی)، سرفراز احمد فراز (دہلی )اور محترمہ عنبر عابد (بھوپال) کو مدعو کیا گیا ۔ سخنواران ناگپور میں جناب ڈاکٹر ندؔیم ابن منشاء ، شمشاد شاؔد صاحب، جمیل ارؔشد خان صاحب، خواجہ ثقلین سمیؔط صاحب،مظہر قریشی صاحب اور نعؔیم انصاری صاحب بھی مشاعرے کے میں شامل ہوئے۔

 

پاکستان سے محترمہ عذرا وسیم صاحبہ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔جناب افضال الرحمن افسر،شمشاد شاؔد اور ڈاکٹر ندؔیم ابن منشا صاحبان انتظامات کی نگرانی کی۔ ٹیکنیکل سپورٹ جناب کامران عثمان نےدیا۔پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جناب کامران عثمان صاحب نے نعت مبارکہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ سخنوران ناگپور کے بانی جناب افضال الرحمن نے بزم کا تعارف اور کاکردگی سے واقف کرایا۔ منتظم مشاعرہ جناب شمشاد شاؔد نے بزم کے انعقاد اور اس کے مقصد پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔معروف انشائیہ نگار، شاعر،مبصر اور ادیب جناب محمد اسد الله صاحب نے شہر ناگپور میں اردو کے تعلق سے معلوماتی تحریر پڑھی اور ناگپورکی زرخیز مٹی میں پیدا ہوئے اردو ادب کے سپاہیوں کے کارناموں سے بزم کو روشناس کرایا۔

 

انہوں نے بتایا ک یہ شہر بعض ایسے قلم کاروں کا مسکن ہے جنہوں نےنہ صرف ادب کی مخصوص اصناف میں اپنی منفرد پہچان بنائی بلکہ ناقابل فراموش ادبی سرمائے سے اردو ادب کے دامن کو پر کیا۔ جذبہ پوسٹ کے مدیر اعلی جناب مسرور قریشی نے ناگپور کے بارے میں معلوماتی تحریر پیش کی۔

 

صدارتی خطبے میں صدر مشاعرہ جناب توفیق انصاری احمد صاحب اس انعقاد سے بہت متاثر ہوئے اور آپ نے آئندہ بھی اس قسم کے انعقاد جاری رکھنے اور ادب کی خدمت کرتے رہنے پر زور دیا۔  ڈاکٹر ندیم ابن منشاء کی ہدیہ تشکر محفل کا اختتام عمل میں آیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *