[]
حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی کی کارروائی کے آغاز پر اسپیکر گڈم پرساد کمار نے آج سابق تین ارکان اسمبلی آرسرینواس ریڈی حلقہ رامائم پیٹ میدک‘کے ہریشورریڈی حلقہ پرگی اور
کے کنجاستیہ وتی حلقہ بھدراچلم جنکا چندعرصہ قبل انتقال ہوچکا ہے کو خراج ادا کرنے کے لئے تعزیتی قراردادپیش کی۔
اس موقع پر ان کی یاد میں دومنٹ کی خاموشی منائی گئی۔بعدازاں کانگریس‘بی آرایس اوردیگر جماعتوں کے ارکان نے آنجہانی ارکان کوان کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیااوران کی یادوں کو تازہ کیا۔