تبلیغی جماعت کے خلاف تلنگانہ بی جے پی کی ترجمان رچناریڈی کی زہر افشانی

[]

حیدرآباد _ 20 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ بی جے پی کی ترجمان رچناریڈی نے تبلیغی جماعت کے سہ روزہ اجتماع کے لئے کانگریس حکومت کی جانب سے ڈھائی کروڑ روپے کی اجرائی پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے  بی جے پی کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رچناریڈی نے تبلیغی جماعت کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والی جماعت ہے اور اس نے ہی سال 2020 میں دہلی میں کورونا وائرس کی وبا کو ملک میں پھیلایا تھا انہوں نے کہا کہ سعودی عرب جہاں سے اسلام شروع ہوا اس ملک میں تبلیغی جماعت پر پابندی ہے ایسی جماعت کو ریونت ریڈی حکومت نے اجتماع کے انعقاد کے لئے فنڈز جاری کئے ہیں جو وقارآباد ضلع کے پرگی میں آیندہ ماہ جنوری 6 سے 8 تک منعقد ہونے والا ہے رچناریڈی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر تبلیغی جماعت کو جاری کردہ فنڈ واپس لے لیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *