پاکستان: جیل میں بند عمران خان 3 سیٹ سے لڑیں گے انتخاب، پی ٹی آئی نے کیا اعلان

[]

پاکستان میں آئندہ سال فروری میں عام انتخاب ہونا ہے۔ اس درمیان ملک کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی (پاکستان تحریک انصاف) نے ایک بڑا اعلان کر دیا ہے۔ راولپنڈی واقع ادیالہ جیل میں بند عمران خان کے بارے میں پی ٹی آئی نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ عدالت کے ذریعہ قصوروار ٹھہرائے جانے کے باوجود وہ آئندہ اسمبلی انتخاب میں 3 سیٹوں پر انتخاب لڑیں گے۔ پاکستانی نیوز چینل ’جیو نیوز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق نومنتخب پی ٹی آئی صدر گوہر خان کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم لاہور، اسلام آباد اور میانوالی انتخابی حلقہ سے انتخاب لڑیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستانی انتخابی کمیشن نے توشہ خانہ معاملہ پر فیصلہ آنے کے بعد عمران خان کو پانچ سال کے لیے انتخاب لڑنے سے نااہل قرار دے دیا تھا۔ توشہ خانہ معاملے میں ایک ذیلی عدالت نے 5 اگست کو عمران خان کو قصوروار ٹھہرایا تھا۔ یہ معاملہ انتخابی کمیشن نے ہی داخل کیا تھا۔ حالانکہ بعد میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی 3 سال کی سزا کو معطل کر دیا۔ فی الحال عمران خان کئی دیگر معاملوں میں جیل میں بند ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *