[]
مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب ایجنسی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غزہ کی وزارت صحت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم انسانی حقوق کے مراکز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قابض فوج کے ہاتھوں شمالی غزہ میں کمال عدوان ہسپتال میں قتل عام کی فوری تحقیقات کریں۔ کمال عدوان ہسپتال میں بچوں کو کئی دن تک کھانے اور پانی سے محروم رکھ کر ان پر حملہ کیا گیا۔
دوسری جانب شمالی غزہ میں فلسطینی ہلال احمر سے وابستہ ذرائع نے کہا ہے کہ انہیں طبی آلات کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ وہ صرف زخمیوں کے لیے بنیادی ہنگامی اقدامات کرتے ہیں۔ ایسی تباہ کن انسانی صورتحال انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔
ادھر شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں فلسطینیوں کے گھروں پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ صہیونی فوج زمینی پیش قدمی کے مقصد سے غزہ کے علاقوں جبالیہ، شجاعیہ اور الصابرہ پر شدید بمباری کر رہی ہے۔