[]
مدھیہ پردیش میں اسی سال ہونے والے اسمبلی انتخاب سے قبل گوالیر سیاسی جنگ کا میدان بنتا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گوالیر کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں گئے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا کا قلعہ ہے۔ ریاست سے لے کر قومی سطح کے کانگریس لیڈران میں اس بات کا غصہ اب بھی ہے کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت سندھیا اور ان کے حامیوں کی لالچ کے سبب گئی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس کے تمام بڑے لیڈران ساڑھے تین سال سے سندھیا پر سیدھے نشانہ لگائے ہوئے ہیں اور لگاتار گوالیر-چنبل علاقے میں دخل دے رہے ہیں۔