ضلع رائچور میں ہندو مسلم جھڑپ

[]

رائچور (کرناٹک): کرناٹک کے ضلع رائچور میں اسلام کے تعلق سے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر دو مختلف مذاہب کے ماننے والوں میں ٹکراؤ ہوگیا۔

صورتِ حال پر قابو پانے پولیس فوری وہاں پہنچ گئی۔ پولیس کے بموجب مسلمانوں کے ایک گروپ نے ہندو مندر میں گھسنے کی کوشش کی۔ پولیس نے اسے روکا اور 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے دیگر 30 افراد پر کیسس بھی درج کیے۔ واقعہ ضلع رائچور کے تعلقہ سندھنور میں بنگالی کیمپ کے قریب پیش آیا۔

 ایک نوجوان عورت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اسلام کے تعلق سے مبینہ متنازعہ پوسٹ وائرل ہونے کے بعد مسلمانوں کے ایک گروپ نے علاقہ کے ہندوؤں سے بازپرس کی، جس پر دونوں فرقوں میں بحث و تکرار ہوئی۔

مسلم نوجوانوں نے مبینہ طور پر ہندو محلہ پر حملہ کیا۔ اس کا پتہ چلتے ہی سندھنور ٹاؤن سے 60 نوجوان وہاں پہنچ گئے اور انھوں نے ہتھیاروں سے دوسرے گروپ پر حملہ کردیا۔

اسی دوران درگا دیوی ہندو مندر سے ایک مسلم نوجوان کو سر کے بال پکڑ کر گھسیٹنے کی تصاویر منظر عام پر آئیں۔ پولیس والا اسے کھینچ کر باہر لا رہا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ یہ مسلم نوجوان مندر کے اندر گھسنے کے بعد گڑبڑ کررہا تھا۔ مقامی دیہاتیوں نے اعتراض کیا اور پولیس اسے سر کے بال پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے باہر لے آئی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *