دھرانی پورٹل کی خامیوں پر تفصیل یرپورٹ پیش کرنے عہدیداروں کو چیف منسٹر کی ہدایت

[]

حیدر آباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے آج سکریٹریٹ میں دھرانی پورٹل کا جائزہ لیا۔ بی آر ایس حکومت نے ریاست بھر میں اراضیات و جائیدادوں کے سروے کے بعد دھرانی پورٹل میں اس کا اندراج کیا تھا۔

تاہم کانگریس پارٹی نے دھرانی پورٹل کی شدید مخالفت کی تھی اور الزام عائد کیا تھا کہ بی آر ایس حکومت نے لاکھوں غریب عوام اور کسانوں کو ان کی اراضیات کا ریکارڈ حذف کرتے ہوئے انہیں اپنی جائیدادوں سے محروم کردیا ہے۔

ریونت ریڈی نے کہا تھا کہ کانگریس برسر اقتدار آنے پر دھرانی پورٹل کو برخاست کردیا جائے گا اور ریکارڈ کو باقاعدہ بناتے ہوئے نیا پورٹل تیار کیا جائے گا۔

آج کے جائزہ اجلاس میں چیف منسٹر نے سی سی ایل اے کمشنر نوین متل کو ہدایت دی کہ وہ اندرون ایک ہفتہ دھرانی پورٹل کی خامیوں پر رپورٹ پیش کریں او ر رپورٹ میں زرعی اور غیر زرعی اراضیات کی تفصیلات شامل کی جائیں۔

چیف منسٹر نے دھرانی پورٹل کے ایپ کی سیکوریٹی سے متعلق بھی دریافت کیا۔ انہوں نے عہدیدار کو ہدایت دی کہ وہ دھرانی پورٹل کے معاملات پر ہونے والی تنقیدوں کے بارے میں اعداد و شمار کے ساتھ تفصیلات پیش کریں۔ اجلاس میں ریاستی وزراء چیف سکریٹری و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *