[]
استنبول _ فلسطین کی حمایت میں اور اسرائیل کے خلاف تقریر کرتے ہوئے ترکی کے پارلیمنٹ میں رکن پارلیمنٹ حسن بٹمیز دل کا دورہ پڑنے سے گر گئے۔ انھیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئی اور ہسپتال لے جایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایم پی حسن کی حالت تشویشناک ہے اور وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ دل کا دورہ پڑنے سے گرنے سے پہلے اپنی تقریر میں رکن پارلیمنٹ حسن نے اپنی جذباتی تقریر میں ترکی کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا انہوں نے کہا کہ “تاریخ خاموش ہو سکتی ہے. لیکن سچ خاموش نہیں ہوتا۔ آپ تاریخ سے بچ سکتے ہیں.آپ خدا کے غضب سے نہیں بچ سکتے۔”۔ ایم پی حسن نے یہ تبصرے اس لحاظ سے تنقیدی انداز میں کیے کہ ترکی اسرائیلی حکومت اور امریکہ کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔
MP Hasan Bitmez lost consciousness during a speech in the Turkish parliament. He was hospitalized and placed in the intensive care unit.#Turkey pic.twitter.com/2iOzss2RFc
— Karina Karapetyan (@KarinaKarapety8) December 12, 2023