[]
مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایک اور اقدام کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یمنی فوج نے اسرائیل کی طرف جانے والی کشتی کو بحیرہ احمر میں روک کر آگے جانے سے منع کیا ہے۔
اس سے پہلے صہیونی بندرگاہ ایلات کے منتظم اعلی نے کہا تھا کہ یمنی فوج کی طرف سے کشتیوں کو روکنے کے بعد بندرگاہ کے منافع میں 80 سے 85 فیصد کمی ہوئی ہے۔
جدعون جولبر نے مزید کہا کہ یمنی فوج کی دھمکیوں کی وجہ سے گذشتہ مہینے کے وسط سے بندرگاہ کو شدید نقصان ہوا ہے۔
یاد رہے کہ یمنی تنظیم انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ یمنی فوج صہیونی حکومت کے خلاف فیصلے پر عملدرامد کے لئے سنجیدہ ہے۔ ہر حال میں صہیونی حکومت کے خلاف کئے گئے فیصلوں پر عمل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کو چاہئے کہ صہیونی حکومت کی حمایت کے بجائے غزہ میں غذائی اور طبی سامان فراہم کرنے میں مدد کریں۔