[]
راجستھان میں نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے ہونے والے قانون ساز پارٹی کے اجلاس سے پہلے وزیر اعلیٰ عہدے کے دعویداروں میں شمار ہونے والے مہنت بالک ناتھ نے اس ریس سے باہر ہونے کا اعلان کر دیا
نئی دہلی: راجستھان میں نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے ہونے والے قانون ساز پارٹی کے اجلاس سے پہلے وزیر اعلیٰ عہدے کے دعویداروں میں شمار ہونے والے مہنت بالک ناتھ نے اس ریس سے باہر ہونے کا اعلان کر دیا۔
راجستھان کی تجارا اسمبلی سیٹ سے الیکشن جیتنے کے بعد لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دینے والے مہنت بالک ناتھ کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کے مضبوط دعویداروں میں شمار کیا جا رہا ہے لیکن ہفتہ کو انہوں نے خود سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ وزیر اعلیٰ کے عہدے کی دوڑ میں شامل نہیں ہیں۔
اپنے کردار کو واضح کرتے ہوئے مہنت نے کہا کہ عوام نے انہیں پہلی بار رکن پارلیمنٹ ور رکن اسمبلی بنا کر قوم کی خدمت کا موقع دیا اور انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں تجربہ حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ کیا اور کہا، ’’پارٹی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں عوام نے پہلی بار رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی بنا کر قوم کی خدمت کا موقع دیا۔ انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر چل رہی قیاس آرائیوں کو نظر انداز کریں۔ مجھے ابھی وزیر اعظم کی رہنمائی میں تجربہ حاصل کرنا ہے۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
;