اردن، عوام کا امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاج+ ویڈیو

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اردن کے دارالحکومت عمان اور اس ملک کے دیگر صوبوں میں آج مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت میں مختلف ریلیاں نکالی گئیں۔

نماز جمعہ کے بعد اس ملک کے ہزاروں شہریوں نے عبادالرحمن مسجد کے سامنے اور امریکی سفارت خانے کے قریب ’’امریکہ جارحیت کا بنیادی سبب‘‘ کے عنوان سے ریلی نکالی جس میں فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم اور غزہ کی پٹی کے محاصرے کی مذمت کی گئی۔

شہریوں نے صیہونی مجرموں کی امریکہ کی طرف سے سیاسی اور فوجی حمایت کی مذمت کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے ملک کے تعلقات ختم کرنے اور تل ابیب کے ساتھ وادی عربہ معاہدے سمیت گیس کے معاہدوں کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے صیہونی حکومت کے حملوں کے خلاف فلسطینی مزاحمت اور غزہ کی پٹی کے باشندوں کی استقامت کی حمایت میں نعرے لگائے اور ان جرائم کے حوالے سے عالمی برادری کی خاموشی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

مظاہرین نے امریکی صدر جو بائیڈن کو بھی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی طرح جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے اردن کو اس ملک سے تعلقات منقطع کرنے اور امریکی سفیر کو ملک بدر کرکے واشنگٹن کے ساتھ اپنے تمام معاہدوں خصوصاً مشترکہ دفاع کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

دوسری طرف جنوبی لبنان کے شہریوں نے علماء کی اپیل پر مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت میں ریلی نکالی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اردن اور لبنان سمیت عرب ممالک کے عوام نے فلسطینی قوم کی حمایت اور صیہونی رجیم کے جرائم کی مذمت میں احتجاج جلوس نکالا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *