گوٹیریس کا سلامتی کونسل سے غزہ میں انسانی تباہی روکنے کا مطالبہ

[]

مسٹر گوٹیریس نے پہلی بار اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 99 کو نافذ کرتے ہوئے کارروائی کرنے کے لئے سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے بدھ کے روز سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں انسانی تباہی کو روکنے کے لئے کارروائی کرے۔مسٹر گٹیرس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے یہ معلومات دی ۔

مسٹر گوٹیریس نے 2017 میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بننے کے بعد پہلی بار اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 99 کو نافذ کرتے ہوئے کارروائی کرنے کے لئے سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھا۔ آرٹیکل 99 میں کہا گیا ہے، “سیکرٹری جنرل سلامتی کونسل کی توجہ کسی بھی ایسے معاملے پر دلا سکتے ہیں جو ان کی رائے میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔”

مسٹر دوجارک نے کہا کہ اتنے کم وقت میں غزہ اور اسرائیل میں انسانی جانوں کے نقصان کے پیمانے کو دیکھتے ہوئے، مسٹر گوٹیریس نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 99 کو نافذ کرتے ہوئے سلامتی کونسل کے صدر کو ایک خط دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ کی طرف سے فراہم کردہ ایک خط میں، مسٹر گوٹیرس نے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا اعلان کرنے کی اپیل کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *