[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس نے اعلان کیا کہ عارضی جنگ بندی میں مزید ایک دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔
حماس کا کہنا تھا اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے میں توسیع کے عوض مزید 7 خواتین اور یرغمالی بچوں کو لینے سے انکار کردیا ہے جب کہ اسرائیل نے تین افراد کی لاشیں لینے سے بھی انکار کیا ہے جو غاصب اسرائیلی فوج کی بمباری کے دوران ہلاک ہوئے۔
رائٹرز کے مطابق حماس نے اپنے مجاہدین کو پیغام جاری کیا تھا کہ اگر جنگ بندی میں توسیع نہ ہوئی تو وہ لڑائی کے لیے تیار رہیں۔
القسام بریگیڈز نے اپنی فورسز کو جنگ بندی معاہدے کے آخری گھنٹوں میں ایک بڑی لڑائی کی تیاری رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔