[]
نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے رعیتو بندھو کی رقم کی تقسیم سے متعلق ہے اہم فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے رعیتو بندھوکی مدد کی تقسیم کی اجازت سے دستبرداری اختیار کی ہے۔
اس سلسلے میں احکامات جاری کر دیے گئے۔ اسی دوران الیکشن کمیشن نے اس مہینے کی 28 تاریخ سے رعیتو بندھو کی امداد تقسیم کرنے کی تلنگانہ حکومت کو اجازت دی تھی تازہ طور پر انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے پیش نظر اجازت واپس لے لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 28 کی شام انتخابی مہم اختتام کو پہنچ رہی ہے اس لیے پولنگ کے اختتام تک امدادی رقم جمع نہ کروائی جائے۔ الیکشن کمیشن کے تازہ فیصلہ سے 70 لاکھ کسانوں کی امداد رک گئی ہے۔