[]
وارانسی(یوپی): وارانسی ضلع عدالت نے ہفتہ کے دن گیان واپی مسجد کامپلکس کے سائنٹفک سروے کی رپورٹ داخل کرنے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا(اے ایس آئی) کو مزید 10 دن کی مہلت دی ہے۔
اے ایس آئی کو قبل ازیں رپورٹ داخل کرنے 17 نومبر تک کی مہلت دی گئی تھی تاہم اس کے وکیل نے عدالت سے مزید 15 دن کا وقت مانگا تھا۔
ہندو فریق کے وکیل مدن موہن یادو کے مطابق اے ایس آئی نے تکنیکی رپورٹ کی عدم دستیابی کے سبب مزید مہلت مانگی تھی۔
ہفتہ کے روز اس معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے ضلع جج اے کے وشویش نے اے ایس آئی سے کہا کہ وہ 28 نومبر تک اپنی رپورٹ پیش کردے۔
2 نومبر کو اے ایس آئی نے عدالت کو بتایا تھا کہ اس نے سروے مکمل کرلیا ہے تاہم رپورٹ ترتیب دینے کے لئے مزید وقت درکار ہوگا۔عدالت نے اسے 17 نومبر تک مہلت دی تھی۔
5 اکتوبر کو عدالت نے اے ایس آئی کو 5 ہفتوں کی مہلت دی تھی اور کہا تھا کہ اس کے بعد سروے کی مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی۔