لکھنؤ کے کوچنگ سنٹر میں لگی شدید آگ، جان بچانے کے لیے چھت سے کودے کئی لوگ، کئی کے پھنسے ہونے کا خدشہ

عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے کے کچھ ہی منٹوں کے بعد دھوئیں اور آگ کی لپٹوں نے پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔ کوچنگ سنٹر میں طلبہ کے پھنسنے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ بھی امدادی کام میں مصروف ہو گئے

<div class="paragraphs"><p>تصویر (ویڈیو گریب)</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر (ویڈیو گریب)</p></div>

i

user
google_preferred_badge

لکھنؤ کے علی گنج تھانہ علاقہ کے پورنیا میں پیر کو ایک دکان میں شدید آگ لگنے سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ دکان کے اوپر چلنے والے کوچنگ سنٹر تک پہنچ گئی اور وہاں موجود طلبہ اور دیگر لوگ عمارت میں پھنس گئے۔ واقعہ کے بعد موقع پر چیخ و پکار مچ گئی۔ لوگ اپنی جان بچانے کے لیے چھجوں اور چھتوں سے کودنے کو مجبور ہو گئے۔ فی الحال موقع پر نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک، ڈی جی فائر اور ڈی ایم لکھنؤ موجود ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے کے کچھ ہی منٹوں کے بعد دھوئیں اور آگ کی لپٹوں نے پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔ کوچنگ سنٹر میں موجود طلبہ کے پھنسنے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ بھی امدادی کام میں مصروف ہو گئے۔ کئی لوگوں کو بحفاظت باہر نکالنے کے لیے آس پاس کے لوگوں نے فوری مدد پہنچائی۔ دوسری جانب آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس کی کئی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی۔ فائر بریگیڈ کے اہلکار آگ پر قابو پانے اور عمارت میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت باہر نکالنے میں مصروف ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے مسلسل امدادی اور بچاؤ مہم جاری ہے۔

لکھنؤ کے ضلع مجسٹریٹ وشاکھ جی ایئر بھی جائے وقوعہ پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔ افسران سے مسلسل معلومات لیتے ہوئے انہوں نے امدادی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایات دیں۔ انتظامیہ کی جانب سے حالات پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے افسران کو موقع پر پہنچنے کی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے امدادی اور بچاؤ کے کاموں میں تیزی لانے اور زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی افسران کو مکمل احتیاط برتنے اور امدادی کاموں کی مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ فی الحال آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *