
موبائل فون کا زیادہ استعمال پر ماں کی ڈانٹ، گھر چھوڑنے والی تین بہنوں کا سراغ ایلور میں ملا
حیدرآباد: حیدراباد کے پرانے شہر علاقہ کے فلک نما پولیس اسٹیشن حدود سے لاپتہ ہونے والی تین نابالغ بہنوں کی کہانی خوشگوار انجام تک پہنچ گئی۔ موبائل فون کا زیادہ استعمال کرنے پر ماں کی معمولی سرزنش سے ناراض ہوکر تینوں لڑکیاں گھر چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔
والدہ کی شکایت پر فلک نما پولیس نے مقدمہ درج کرکے بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی۔ آخرکار پیر کے روز پولیس نے تینوں بہنوں کا سراغ آندھرا پردیش کے ایلور شہر میں لگایا۔ پولیس نے انہیں بحفاظت حیدرآباد واپس لانے کے انتظامات شروع کردیئے ہیں۔
صرف موبائل فون کے استعمال پر معمولی ڈانٹ کے بعد بچوں کا گھر چھوڑ دینا شہر میں موضوعِ بحث بن گیا ہے۔
