بالی ووڈ اداکار پنکج ترپاٹھی کے بھائی قاتلانہ میں شدید زخمی

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی کے بھائی پر قاتلانہ حملہ کا واقعہ پیش آیا۔ ریاست بہار کے ضلع گوپال گنج میں زمین کے تنازعے کے دوران پنکج تریپاٹھی کے بڑے بھائی بجیندر ناتھ تیواری پر مخالفین نے مہلک ہتھیاروں س

 

ے بے رحمانہ حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بیلسند موضع میں بجیندر ناتھ تیواری کا مقامی افراد کے ساتھ زمین کے معاملے پر کافی عرصے سے تنازعہ چل رہا تھا۔ اسی سلسلے میں رات کے

 

وقت چند افراد نے منصوبہ بند طریقہ سے ان پر اچانک لاٹھیوں اور تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ شدید حملے کے باعث ان کا بہت زیادہ خون بہہ گیا اور وہ موقع پر ہی گر پڑے۔شدید زخمی بجیندر ناتھ تیواری کو ارکان خاندان فوری طور پر

 

مقامی ماڈل صدر ہاسپٹل لے گئے۔ وہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی حالت نہایت نازک ہے۔ بہتر علاج کے لیے انہیں فوری طور پر پٹنہ کے ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا

 

علاج کیا جارہا ہے۔اس معاملے میں شکایت کی بنیاد پر پولیس نے حملے میں ملوث ایک ملزم کی شناخت کرکے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *