پنجاب اور راجستھان سمیت 9 ریاستوں میں تیزی سے خالی ہو رہے آبی ذخائر، اتر پردیش اور دہلی پر بھی بڑھ رہا دباؤ

جنوبی ہندوستان میں ریاستوں کے درمیان بڑے تغیرات نظر آتے ہیں۔ تمل ناڈو میں 313 تشخیص شدہ یونٹوں میں سے صرف 38.66 فیصد محفوظ ہیں، جب کہ 32.91 فیصد زیادہ استعمال کے زمرے میں ہیں۔ اس کے علاوہ 19.49 فیصد نیم سنگین زمرے میں اور 7.35 فیصد سنگین زمرے میں آتی ہیں۔ کرناٹک میں 61.18 فیصد یونٹیں محفوظ ہیں، جب کہ 18.99 فیصد زیادہ استعمال کے زمرے میں ہیں۔ تلنگانہ میں 76.29 فیصد، آندھرا پردیش میں 88.5 فیصد اور کیرالہ میں 80.92 فیصد یونٹیں محفوظ زمرے میں ہیں۔ پڈوچیری میں 12.5 فیصد یونٹیں زیادہ استعمال شدہ زمرے میں درج کی گئی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *