
حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ضلع جے شنکر بھوپال پلی کے گنپورم منڈل کے چیلپور علاقے میں پیر کے روز ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ضلع ٹرانسپورٹ آفیسر(ڈی ٹی او) وینکنا محکمہ ٹرانسپورٹ کے دفتر کے سامنے گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے
تھے کہ اسی دوران کوئلے سے لدی ایک لاری نے بے قابو ہو کر ان کو ٹکر دے دی۔ اس حادثے میں وینکنا شدید زخمی ہوگئے اور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال
منتقل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ وینکنا کی موت پر ریاستی ویز پونم پربھاکر نے شدیدرنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے متوفی کے ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دورانِ ڈیوٹی جان کا
ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔ ریاستی وزیر نے یقین دہانی کروائی کہ حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
