دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل۔حیدرآباد کے پرانے شہر میں واردات

حیدرآباد: شہر کے سنتوش نگر پولیس اسٹیشن حدود میں ایک مزدور کو مبینہ طور پر اس کے ہی دوست نے قتل کر دیا۔ مقتول کی شناخت راجو کے طور پر کی گئی ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق راجو اور اس کے دوست ناگراجو کے درمیان کسی بات پر تنازعہ پیدا ہوا جس کے بعد ناگراجو نے مبینہ طور پر ایک وزنی پتھر سے حملہ کر کے راجو کو ہلاک کر دیا۔یہ واردات راجنا ٹوٹا علاقہ میں اتوار کی رات دیر گئے پیش آئی۔

 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سنتوش نگر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا۔ پولیس نے اس مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

پولیس حکام کے مطابق قتل کی اصل وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے اور مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *