
کھمم: آن لائن جعلی دستاویزات اور فرضی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے نام پر طلبہ کو تربیت فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر 10 لاکھ روپے ہڑپ کرنے والے ملزم کو حیدرآباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ اطلاع سائبر کرائم ڈی ایس پی فنیندر
نے جمعہ کے روز میڈیا کو دی۔ڈی ایس پی کے مطابق کھمم ضلع کے ایک معروف تعلیمی ادارے سے واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کرکے ملزم نے خود کو آئی آئی ٹی حیدرآباد کا پروفیسر ظاہر کیا۔ اس نے کالج کے طلبہ کو خصوصی تربیتی
پروگرام فراہم کرنے کا وعدہ کیا اور اعتماد حاصل کرنے کے لیے آن لائن جعلی دستاویزات اور فرضی ایم او یو بھی ارسال کیے۔تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ 26 سالہ ڈی روی کرن نے اس دھوکہ دہی کے ذریعے تعلیمی ادارے سے تقریباً 10
لاکھ روپے حاصل کیے۔پولیس نے ملزم کو حیدرآباد سے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ مقدمے کی مزید تحقیقات جاری ہیں
اور اس معاملے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
