’آپ کی دوستی سے میری مقبولیت نہیں بڑھی‘، اٹلی کی وزیر اعظم میلونی نے امریکی صدر ٹرمپ کو لگائی پھٹکار

اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے ٹرمپ کے بیان پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’صدر ٹرمپ، یہ لگاتار اور بغیر اُکساوے کے کیے جا رہے حملے بالکل بے مطلب ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>جارجیا میلونی، تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>جارجیا میلونی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

i

user
google_preferred_badge

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ فرانس میں منعقدہ جی-7 اجلاس کے دوران اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے ان سے بار بار تصاویر کھنچوانے کی درخواست کی تھی۔ ٹرمپ کے مطابق میلونی اپنی گرتی ہوئی مقبولیت کو بچانے کے لیے ایسا کر رہی تھیں اور وہ دوبارہ دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہتی ہیں۔ ٹرمپ کے اس بیان پر اٹلی کی وزیر اعظم میلونی نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے ٹرمپ کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’صدر ٹرمپ، یہ مسلسل اور بلا اشتعال کیے جانے والے حملے بالکل بے معنی ہیں۔ جہاں تک میری مقبولیت کا تعلق ہے، تو آپ کا دوست ہونے سے اس میں کوئی مدد نہیں ملی ہے، اور نہ ہی یہ آپ کے ساتھ میرے تعلقات پر منحصر ہے۔‘‘

میلونی نے امریکی صدر ٹرمپ کو ایک طرح سے پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ ’’میری مقبولیت اٹلی کے قومی مفادات کے تحفظ کی میری صلاحیت پر منحصر ہے، اور میں نے ہمیشہ یہی کیا ہے۔‘‘ وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ اٹلی میں موجود امریکی فوجی اڈوں کے معاملے میں بھی ہم نے معاہدوں کا احترام کیا ہے۔ جب تک میں وزیر اعظم ہوں، ان کی خلاف ورزی نہیں کی جا سکتی۔ اٹلی کو ایک خود مختار ملک بتاتے ہوئے اور ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر اعظم میلونی نے کہا کہ ’’میری مقبولیت سے آپ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ میری آپ کو یہی نصیحت ہے کہ آپ اپنی مقبولیت پر توجہ دیں۔‘‘

واضح رہے کہ ہفتہ کے روز امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر دعویٰ کیا تھا کہ فرانس میں منعقدہ جی-7 اجلاس کے دوران جارجیا میلونی نے کئی مرتبہ ان کے ساتھ تصاویر کھنچوانے کی درخواست کی تھی۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اٹلی میں میلونی کی مقبولیت کم ہو رہی ہے کیونکہ انہوں نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے یا تیار کرنے سے روکنے کے معاملے پر امریکہ کی حمایت نہیں کی۔ ٹرمپ کے مطابق ’’ہمیں اٹلی کی لینڈنگ اسٹرپس یا رن ویز استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی، جبکہ امریکہ اٹلی اور دیگر نام نہاد ناٹو اتحادیوں کی سلامتی کے لیے ہر سال اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے۔‘‘ ساتھ ہی ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ جب امریکہ نے ایران کو فوجی طور پر شکست دے دی ہے تو میلونی اپنی مقبولیت بڑھانے کے لیے دوبارہ دوستی کرنا چاہتی ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *