جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کو بڑا دھچکا، ایک ہلاک، 11 اہلکار زخمی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے مجاہدین کے ساتھ جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کو جانی نقصان اٹھانے کی اطلاع دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان میں پیش آنے والے ایک سکیورٹی واقعے میں اسرائیلی فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ 11 دیگر زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ آج علی الصبح جنوبی لبنان میں جاری فوجی کارروائیوں اور جھڑپوں کے دوران پیش آیا۔

اسرائیلی ذرائع نے اس سکیورٹی واقعے کی نوعیت یا زخمی اہلکاروں کی حالت سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ شب جنوبی لبنان کے علاقے علی الطاہر میں پیش آیا، جہاں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان شدید جھڑپیں جاری تھیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *