ایرانی انٹیلی جنس کی کارروائی، امریکا۔اسرائیل سے منسلک 17 دہشتگرد عناصر گرفتار

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ ایلام میں امریکا اور اسرائیل سے منسلک تخریب کار نیٹ ورک کے تین مبینہ سرغناؤں اور 14 دیگر افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وزارت انٹیلی جنس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انٹیلی جنس اہلکاروں نے مسلسل کارروائیوں اور عوامی اطلاعات کی مدد سے ان افراد کی شناخت کر کے انہیں حراست میں لیا۔

بیان کے مطابق مجموعی طور پر 17 افراد، جنہیں وزارت نے امریکا اور اسرائیل سے وابستہ اور ملک سے غداری کا مرتکب قرار دیا، ایلام کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کی کارروائی میں گرفتار کیے گئے۔

ایرانی حکام کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے مبینہ سرغناؤں کے قبضے سے تین ٹی این ٹی کارتوس، ایک کلاشنکوف، ایک دستی بم سمیت بڑی تعداد میں دیگر ہتھیا برآمد کر لیے گئے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *