دہلی: سیلم پور اسمبلی حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے تھاما کانگریس کا ہاتھ، دیویندر یادو نے کیا استقبال

اس موقع پر راجیو بھون میں منعقدہ پروگرام کی نظامت پارٹی کے جنرل سکریٹری انل بھاردواج نے کی۔ جبکہ تمام لوگوں کا پارٹی میں استقبال کرتے ہوئے دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ جمہوری اقدار، سماجی انصاف اور عوامی خدمت کی سیاست میں یقین رکھتی ہے۔

دیویندر یادو نے کہا کہ پارٹی میں شامل ہونے والے تمام افراد کا پورا احترام کیا جائے گا اور وہ کانگریس کے نظریہ اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور عوامی لیڈر، اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے دکھائے گئے راستے پر چلتے ہوئے پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ اس موقع پر دیوندریادو نے پارٹی میں شامل ہونے والے تمام کارکنان کو کانگریس کا پٹکا پہنایا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *